سعودی عرب ،نامناسب لباس میں ملبوس کسی بھی فرد کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد

سعودی عرب ،نامناسب لباس میں ملبوس کسی بھی فرد کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد

ریاض:سعودی عرب میں کھیلوں کے حکام نے 'نامناسب لباس' میں ملبوس کسی بھی فرد کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس پابندی کا اعلان 10 اکتوبر کو ہوا تھا اور اس وقت سے ٹوئٹر پر 'سٹیڈیمز میں سونے کے لباس پر پابندی' کا ہیش ٹیگ 60 ہزار مرتبہ استعمال کیا جا چکا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ بظاہر مردوں کو عوامی مقامات پر ڈھیلے ڈھالے اور چھوٹے بازووں والا چغہ پہننے سے روکنا ہے۔سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل اس فیصلے پر منتقسم ہے۔جنرل سپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں شاہی حکم نامے کے مطابق چیئرمین تعینات کیے گئے ترکی الشیخ نے کھیلوں کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ 'نامناسب لباس' والوں کو داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔بیان کے مطابق 'یہ فیصلہ اس روشنی میں کیا گیا ہے کہ فٹبال میچ اور کچھ دوسرے کھیل براہ راست نشر کیے جاتے ہیں اور انھیں مختلف عمروں کے افراد دیکھتے ہیں۔'اس لیے ضروری ہے کہ لوگ ایسے لباس کا انتخاب کریں جو سعودی معاشرے اور عوامی آداب سے مطابقت رکھتا ہو، اور کسی بھی قانون کے خلاف نہ ہو، بمشول ایسے لباس جو عوامی مقامات کے لیے موزوں نہ ہو۔

6 ٹوئٹر صارفین نے ایسے افراد کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ رات کو سونے والا چغہ پہنے ہوئے ہیں اور ہیش ٹیگ 'سونے کے لباس کی سٹیڈیموں میں پابندی' استعمال کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'اس فیصلے کا کسی حد تک الہلال ٹیم کے مداحوں کی حاضری پر فرق پڑے گا کیونکہ اس کے بیشتر مداح یہی لباس پہنتے ہیں۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'یہ نائٹ ویئر کہلاتا ہے، تو آپ اس کو عوامی مقامات پر کیوں پہنتے ہیں؟ ایک اچھا اور بہت صحیح فیصلہ ہے۔