پاک فوج کا کامیاب آپریشن، بازیاب کرایا گیا کینیڈین خاندان کینیڈا پہنچ گیا

پاک فوج کا کامیاب آپریشن، بازیاب کرایا گیا کینیڈین خاندان کینیڈا پہنچ گیا

 لاہور: پاکستان میں آپریشن کرکے بازیاب کرایا گیا کینیڈین خاندان کینیڈا پہنچ گیا ہے ۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کی واپسی اور اپنے پیاروں سے ملنے پر آج خوشی منائیں گے۔

کینیڈین جوشوابوائل، اسکی امریکی اہلیہ کیٹلن کولمین اور 3 بچوں کو پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے بروقت اور کامیاب آپریشن کر کے جمعرات کے روز بازیاب کرایا تھا ۔ اس خاندان کو دہشت گردوں نے 2012ء میں افغانستان سے اغوا کیا تھا۔

امریکی خفیہ اداروں نے خاندان کی پاکستان منتقلی کی اطلاع دی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے کامیاب آپریشن کر کے خاندان کو بازیاب کرایا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں