دہشتگردی کو ختم کرنے میں تعاون زیادہ بہتر ہے، اعزاز چودھری

دہشتگردی کو ختم کرنے میں تعاون زیادہ بہتر ہے، اعزاز چودھری

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا افغانستان میں بھی ملکر دیرپا امن لایا جا سکتا ہے کیونکہ کامیابی کیلئے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ باہمی تعاون جاری رہے تو دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آ جائیں گے اور الزام تراشی سے مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

اعزاز چودھری نے کہا امریکی معلومات کے تبادلے کے بعد کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا گیا ہے۔ امریکی وفد کا کینیڈین جوڑے کی بازیابی سے تعلق نہیں تھا ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

یاد رہے جمعرات کے روز امریکی خفیہ اداروں نے خاندان کی پاکستان منتقلی کی اطلاع دی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے کامیاب آپریشن کر کے خاندان کو بازیاب کرایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں