صومالیہ کے فوجی سربراہ اور وزیر دفاع مستعفیٰ ہو گئے

صومالیہ کے فوجی سربراہ اور وزیر دفاع مستعفیٰ ہو گئے

موگادیشو: صومالی وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس پیشرفت کو اس افریقی ملک میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف جاری کارروائی کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ان دونوں اعلیٰ اہلکاروں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ صومالی فوج القاعدہ سے وابستہ الشباب کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک اسے کوئی خاص پیشرفت حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں