سری لنکا نے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے حامی بھر لی

سری لنکا نے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے حامی بھر لی

لاہور: سری لنکا نے لاہورمیں ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیےحامی بھرلی ۔ پاکستان میں ایک بارپھرانٹرنیشنل کرکٹ کا میدان سجے گا۔سری لنکن نے ٹی ٹوینٹی میچ کےلیے ٹیم بھیجنے کی حامی بھرلی۔یہ میچ انتیس اکتوبر کولاہورمیں کھیلاجائےگا۔ٹکٹس آئندہ ہفتے سے دستیاب ہوں گے۔ امارات میں جاری سیریزکااختتام لاہورمیں ہوگا۔اس   سے 

پہلے خبریں گردش کر رہی تھی کہ سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے گھبرا رہے تھے جس کے باعث سری لنکن کھلاڑیوں کا پاکستان کا دورہ شکوک و شبہات کا شکار تھا لیکن اب سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان کے دورہ کی حامی بھر لی ہے ۔ سری لنکن ٹیم کے دورے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔ سری لنکن ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ورلڈ الیون ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں 3 ٹی 20 میچ کھیلے گئے ۔ورلڈ الیون کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات دیکھ کر ہی سری لنکن ٹیم نے لاہور ایک ٹی 20  میچ کھیلنے کی حامی بھر ی۔