متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف امریکی اقدمات کی حمایت کر دی

متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف امریکی اقدمات کی حمایت کر دی

تہران:متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کر دی ہے،جمعہ کے روزمتحدہ عرب امارات کے دفتر خارجہ نے بیان جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے ایران کی موجودہ حکومت خطے میںدہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے،ایران کاجوہری معاہدہ ایک مشترکہ پلان آف ایکشن ہے یہ معاہدہ ایران کوپیشکش کرتا ہے کہ ہے وہ بین الاقوامی برادری سے تعاون جاری رکھے۔

ایران کے متعلق امریکی کی نئی حکمت عملی تہران کے اشتعال انگیزیوں کے جوان میں اُٹھایا گیا ہے،اس کے علاوہ ایران کا میزائل پروگرام خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہاہے۔ایران حزب اللہ اور یمن کے باغیوں کا سب سے بڑا حمایتی بھی ہے،ایران ان کو عسکری مددبھی فراہم کر رہا ہے ۔

ایران کے خلاف موجودہ اقدامات ایران کے انقلابی گارڈز کی سرگرمیوں کو محدود کرنے مدد دیں گئے،اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ ہم مکمل طور ایران کے خلاف امریکا کا ساتھ دیں گئے.

یاد رہے امریکی صدر بڑی شدت کے ساتھ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔