آرمی چیف کو معیشت پر بات کرنے کا پورا حق ہے، خورشید شاہ

 آرمی چیف کو معیشت پر بات کرنے کا پورا حق ہے، خورشید شاہ

روہڑی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معیشت پر بات کرنے کا حق ہر ایک کو ہے اور آرمی چیف کو بھی معیشت پر بات کرنے کا پورا حق ہے اگر جنرل قمر جاوید باجوہ کو معیشت پر کوئی غلط فہمی ہے تو حکومت دور کرے۔ ملکی معیشت بہتر ہو گی تولائن آف کنٹرول محفوظ رہے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا اداروں کا ٹکراؤ ریاست کے لیے خطرناک ہے اس لئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے تاہم ریاست کے تمام اداروں کو آئین کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ کچھ لوگ ٹکراؤ ہونے پر خوش ہوتے ہیں اور بغلیں بجاتے ہیں۔

یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں معیشت پر بیانات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں ایف پی سی سی آئی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے کراچی میں سیمینار ہوا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی خطاب کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں