امریکی پابندیوں کا جواب میزائل تجربات سے دیں گے، روحانی

امریکی پابندیوں کا جواب میزائل تجربات سے دیں گے، روحانی

تہران :امریکا کو جواب اب ہم نہیں ہمارے میزائل دینگے،ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کو مسترد کر تے ہوئے کہ ہے کہ امریکا انفرادی طور پر ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے کو ختم نہیں کرسکتا اگر امریکا معاہدے سے الگ ہوا تو ایران بھی بھی معاہدہ ختم کردے گاتہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے امریکا پر ایرانی قوم کے خلاف سازشوں کا الزام عاید کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیاں نئی نہیں۔انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر امریکا معاہدے سے الگ ہوا تو ایران بھی بھی معاہدہ ختم کردے گا۔

ایک سوال کے جواب میں صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دفاع کے لیے میزائل پروگرام جاری رکھنے کے ساتھ عالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ملک کو درپیش خطرات سے بچاو¿ کے لیے اسلحہ کی تیاری میں اضافہ کریں گے اور اپنے جوہری پروگرام کو توسیع دیں گے۔

انہوں نے امریکا پر خطے میں نئی جنگ چھیڑنے کی سازشوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ داعش اور دہشت گرد تنظیمیں امریکا کی پیدا کردہ ہیں واضح رہے گذشتہ روز امریکی صدر نے ایران کےحوالے سے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کے ساتھ طے سمجھوتے میں سقم موجود ہیں جن کی بنائ پر جوہری معاہدے میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔