معروف پاکستانی اداکارہ نے تما م پروجیکٹس چھوڑنے کا ارادہ کر لیا

معروف پاکستانی اداکارہ نے تما م پروجیکٹس چھوڑنے کا ارادہ کر لیا

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ آمنہ شیح نے کہا کہ میں نے تمام پروجیکٹس چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
آمنہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح میرا بیٹا اور میری فیملی ہے اس لیے بہت اچھے پروجیکٹس کی آفرزہونے کے باوجود میں نے تمام پروجیکٹس چھوڑنے کا ارادہ کیا ہے۔
میری مصروفیات کا میرے بیٹے پر گہرا اثر مرتب ہو رہا ہے اس لئے میں نے سوچا ہے کہ اب میں کام نہیں کروں گی یا ایک وقت میں ایک ہی پروجیکٹ پر کام کروں گی۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ شوبز سے زیادہ میرا بیٹا میرے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی پسند سے کردار کا انتخاب کرتی ہوں ۔ میں ایسا کردار ادا کرنا پسند نہیں کرتی جو پر اثر نہ ہوں۔