ترکی اور امریکا اختلافات ختم کریں، نیٹو سربراہ کی اپیل

ترکی اور امریکا اختلافات ختم کریں، نیٹو سربراہ کی اپیل

برسلز:مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڑینس اشٹولٹن برگ نے برسلز میں گفتگو میں کہا کہ ان دونوں نیٹو رکن ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے، امریکا اور ترکی میں نئی کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی۔

جب استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس کے جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے روابط ہیں۔ انقرہ حکومت گزشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن پر ہی عائد کرتی ہے۔