برطانوی شاہی گارڈ کوہنسنے پر مجبور کریں اور لند ن کی سیر کو جائیں

برطانوی شاہی گارڈ کوہنسنے پر مجبور کریں اور لند ن کی سیر کو جائیں

دبئی:دبئی اپنے انوکھے کاموں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے،آج کل دبئی میں اُڑنے والے موٹر سائیکل،ڈرون ایمبولینس متعارف کروائی جا رہی ہیں۔بات یہاں ختم نہیں ہوئی اب دبئی  میں ایک نئی آفر آئی ہے برطانوی شاہی محل کے شاہی گارڈ کو ہنسنے پر مجبور کریں اس کے بدے آپ کو لندن کی مفت سیر کا موقع ملے گا۔


تفصیلات کے مطابق دبئی فیسٹول میں دنیا کی معروف انشورنس نے فیسٹول میں شرکت کرنے والوں انوکھی پیشکش کی ہے جس میں برطانوی شاہی گارڈ کو کھڑا کیا گیا ہے اور ساتھ ہی آفر دی گئی ہے جو کوئی پندرہ سکینڈ میں اس گارڈ کو ہنسنے پر مجبور کرے گا اس کو لند ن کی سیرکا موقع فراہم کیا جائے گا،اب دیکھتے ہیں کون خوش قسمت اس موقع سے فائدہ اُٹھائے گا۔یاد رہے یہ آفر پاکستانیوں کے علاوہ دنیا بھر کے شہریوں کے لیے بھی ہے۔