فاروق ستار کا مسلم لیگ ن کو آئینی اداروں کی عزت کرنے کا مشورہ

فاروق ستار کا مسلم لیگ ن کو آئینی اداروں کی عزت کرنے کا مشورہ

کراچی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر کہا کہ عدالتوں میں ہلڑ بازی اور تشدد افسوسناک ہے۔ یہ آئین کی توہین اور غیر ذمے دارانہ طرز عمل ہے اس سے عدالتوں میں کارروائی رک گئی اور عدالتیں متاثر ہوئی ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ کل جو کچھ ہوا ہے اداروں کے درمیان تصادم کا تاثر دیتا ہے جبکہ ہم اداروں اور آئین کو بے وقعت کر رہے ہیں لیکن ہمیں اس عمل سے گریز کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلم لیگ ن کو آئینی اداروں کی عزت کرنے کا مشورہ دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اکابرین ریاست اور آئینی اداروں کے احترام کاعملی مظاہرہ کریں امید ہے عدالتوں سے کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ یوسی اور ٹاؤن کی سطح کے ذمے داروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ کارکنان پر کوئی مقدمات نہیں لیکن انہیں خوفزدہ کیا جا رہا ہے اور ڈرایا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے وفاداریاں تبدیل کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں