وسیم اختر کا شہر میں چائنا کٹنگ کا اعتراف

وسیم اختر کا شہر میں چائنا کٹنگ کا اعتراف

کراچی: سر سید احمد خان فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مانتے ہیں ہمارے دور میں چائنا کٹنگ ہوئی لیکن ماضی میں کی گئی غلطیاں درست کر رہے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں نافذ کچھ قوانین درست نہیں بہت کام کرنا چاہتا ہوں لیکن میری راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ شہر کے مفاد کے لیے بہت سی اسکیموں کی منظوری نہیں دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو شہر کے کاموں میں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہرمیں گٹر کے ڈھکن بھی موجود نہیں۔ بریگیڈ اور اسپتالوں میں بھی وسائل کی کمی ہے۔  ہمیں کرپٹ سسٹم ملا ہے اور افسر ساڑھے گیارہ بجے آفس آتا ہے میں خود پریشان ہوں افسران سے کس طرح کام لوں۔

ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ مجھے تو تنخواہ مکمل نہیں ملتی لوگوں کو پینشن کیسے ادا کروں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں