رینجرز نے کراچی کو تباہی سے بچا لیا، چھپایا گیا اسلحہ برآمد

رینجرز نے کراچی کو تباہی سے بچا لیا، چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز نے کراچی کو ایک بار پھر تباہی سے بچا لیا ہے۔ سندھ رینجرز نے کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں زمین کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا۔


ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 9 ایم ایم، آٹھ ایم ایم اور 7 ایم ایم کی رائفلیں شامل ہیں۔ مختلف اقسام کے 365 راؤنڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گھروں کے ٹینکوں اور قبرستانوں میں چھپائے گئے اسلحے کو برآمد کر چکی ہے جو کراچی میں تخریب کاریوں کی مختلف وارداتوں میں استعمال ہونا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں