ملک میں مارشل لا نہیں کہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے

ملک میں مارشل لا نہیں کہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے

فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے حکومت جب بھی آئی ہے ملک میں ترقی و خوشحالی آئی لیکن ترقی کے دشمنوں نے ہمیشہ سازشیں کیں۔ عوام کی اکثریت نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے کیونکہ ہم جمہوریت کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا نواز شریف نے ملک میں گوادر پورٹ بنائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے اور ن لیگی جمہوریت کے استحکام کی کوشش کر رہی ہے لیکن عمران خان عدالتوں کا ایک اشتہاری ملزم ہے انہوں نے کبھی بھی پاکستان کا قانون نہیں مانا اور وہ عدالتوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔ تحفظات کے باوجود نواز شریف آئین کی بالا دستی کے لئے عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کوئی مارشل نہیں ہے کہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور رہیں گے اگر جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہوتا تو عدلیہ بحالی کی تحریک میں پیپلز پارٹی حکومت کا تختہ الٹ دیتے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں رینٹل پاور کرپشن کے کیس عام تھے لیکن نواز شریف کی چار سالہ حکومت کے دور میں کسی پر کرپشن کا الزام نہیں ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں