سعید اجمل نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

سعید اجمل نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ میں اسپن کا جادو چلانے والے جادوگر سعید اجمل نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں ۔آج ہی کے دن 1977 کو فیصل آباد میں پیدا ہونیوالے قومی سپنر کو 30 سال کی عمر میں ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کا موقع ملا ۔
7 سالہ انٹرنیشنل کیرئیر میں اجمل نے 35 ٹیسٹ میچز میں 178 ، 113 ون ڈیز میں 184 شکار کیے۔اجمل کو نومبر 2011 سے دسمبر 2014 تک ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بولر رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔20 ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز سنچری مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بولر بنے ۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 85 شکار کیساتھ سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں آفریدی کے بعد دوسرے بولر ہیں ۔سعید اجمل کو ستارہ امتیاز کے ایوارڈ کا اعزاز بھی ملا ۔