قبائلیوں کی خواہش کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا: مولانا فضل الرحمن

قبائلیوں کی خواہش کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا: مولانا فضل الرحمن

پشاور: مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قبائلیوں سے مشورہ کرلیں ان کی خواہش کے مطابق ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائےگا۔

تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمن نے پشاور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فاٹاکے125سال پرمحیط طرززندگی تبدیل کرناچاہتے ہیں، یہ حقیقت میں قبائل کا اجتماع ہے، آج کااجتماع فاٹاکے عوام کے دلوں کاترجمان ہے اور آج کا جلسہ فاٹا کے عوام کی آواز ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ فاٹا کو مستقل صوبہ بنایا جاسکتا ہے،قبائل کا احترام نہیں کیا جا رہا، ان کی دستار اتاری جا رہی ہے،قبائلی عوام اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں،قبائلی عوام اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں،یہاں آپریشنز ہو رہے ہیں، خون بہہ رہا ہے،قبائلی پورے ملک میں بکھرے ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ماضی میں قبائل کی عزت و حمیت کو پامال کیا گیا،میں قبائل کی معاملہ فہمی کو سلام پیش کرتا ہوں،جمعیت علمائے اسلام قبائلی عوام کی آواز بن چکی ہے اور جمعیت علمائے اسلام نے آکر قبائل کی پگڑی کو سنبھالاہے۔