دبئی کے شہزادے حمدان ماہر نشانہ باز نکلے

دبئی کے شہزادے حمدان ماہر نشانہ باز نکلے

دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم میں جہاں بہترین رہنما، بہترین مہم جو، بہترین فوٹو گرافر جیسی بے شمار صلاحتیں موجود ہیں وہیں وہ ماہر نشانہ باز بھی ہیں۔ان کی اس مہارت کا اندازہ ان کے ازبکستان کے دورے کے بعد معلوم ہوا جب ان کی نشانہ بازی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں شہزادے کو شاندار ہدف کے ساتھ نشانہ بازی کی مہارت کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے با آسانی سوفٹ ڈرنک کی بوتلوں کا نشانہ لیا  کہ کوئی ایک بھی نشانہ چھوٹنے نہ پایا۔واضح رہے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد ان دنوں دبئی کو سب سے متحرک شہر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
شہزادہ شیخ حمدان نے سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو30 دن تک روزانہ30 منٹ کی ورزش کا چیلنج دیا ہے اور اس چیلنج کو محکمہ پولیس نے قبول بھی کرلیا ہے۔

مصنف کے بارے میں