راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، بطورفوجی مایوسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں،جو کچھ احسن اقبال نے کہا کہ بطور سپاہی اور بحیثیت پاکستانی بیان پر دکھ ہوا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں،میں نے نہیں کہا کہ معیشت غیرمستحکم ہے،اگرسیکیورٹی اچھی نہیں ہوگی تومعیشت بھی اچھی نہیں ہوگی،کہا گیا ایسا بیان دشمن دیتا ، یہ بھی کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے غیرذمے دارانہ بیان دیا جس پر بطور فوجی بہت افسوس ہے۔
انکا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون رہا ہے اورہونا بھی چاہیے لیکن امریکا یا کسی اورملک کےساتھ پاکستان کی زمین پر کوئی مشترکہ آپریشن پاکستان میں نہیں ہوگا،سیکیورٹی سے متعلق ہماری امریکیوں سے بات چیت ہوتی رہتی ہے،ہمیں جو کچھ کرنا ہے اپنے ملک کے لیے کرنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔