احتساب عدالت میں ہنگامہ،واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری

احتساب عدالت میں ہنگامہ،واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری

اسلام آباد:گزشتہ روزاحتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس پر عدالت نے تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کو انتہائی افسوسناک عمل قرار دے دیتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ کہ جس دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اس وقت مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد ہونا تھی ،ہنگامہ آرائی کا مقصد عداتی کارروائی پر اثر انداز ہونا تھا ؟۔اس کے علاوہ عدالت نے آئی جی پولیس کو مکمل تحقیقت کر کے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت میں داخلے کے دوران پولیس ا ور وکلا میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔