ٍخواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے:تحقیق

ٍخواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے:تحقیق

لاہور: عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ مردوں کو زیادہ نیند اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے لیکن تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم از کم 20 منٹ روزانہ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کا دماغ دن بھر مختلف اور زیادہ سخت کام کرتا ہے۔ر سلیپ ریسرچ سینٹر لاف بروف یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نیند کا سب سے اہم کام دماغ کو دوبارہ سے درست ہونے اور اپنی توانائی کو پھر سے حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ خواتین دن بھر میں کئی ٹاسک ایک ساتھ انجام دیتی ہیں اس لیے وہ اپنے ذہن کا حقیقی حصہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ استعمال کرتی ہیں اس لیے انہیں کم ازکم 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہے تاہم کچھ خواتین کو اس سے بھی زیادہ نیند چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مرد زیادہ پیچیدہ کام کرتے ہیں جس میں انہیں فیصلہ سازی اور سوچنے کے زیادہ کام کرنے پڑتے ہیں تو انہیں بھی نسبتاً نیند کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین میں نیند کی کمی ان کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے جس میں نفسیاتی بے ترتیبی کا دباو¿ اور خوف کا زیادہ محسوس کرنے جیسے اثرات شامل ہیں۔