ہمیں اب مل جل کر مایوسی کو امید میں بدلنا ہو گا:احسن اقبال

ہمیں اب مل جل کر مایوسی کو امید میں بدلنا ہو گا:احسن اقبال

واشنگٹن : وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے دکھ ہوالیکن اب ہمیں مل جل کر مایوسی کو امید میں بدل کر پاکستان کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے بعد بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان سے دکھ ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ہے لیکن اب اس مایوسی کو امید میں بدلنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ ملک میں اتحاد کی وجہ سے معیشت کا رخ بدلا ہے، سول اور عسکری قیادت نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں ملتی ہے اور مثبت پہلوو ں کودنیا میں اجاگر کرنے کے لیے یک آوازہوناچاہیے۔اب وقت آگیاہے کہ ہم ملک کے بار ے میں پراعتماد ہوںا ہے اور دنیاکااعتماد بھی بحال کرنا ہے۔