پی ایس ایل میں مزید 13 غیرملکی کھلاڑی شامل

پی ایس ایل میں مزید 13 غیرملکی کھلاڑی شامل

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 13 ایسے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جو  پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر رضامند ہیں۔

فہرست میں نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی لیوک رونچی، مچل میکلینگن اور کولن منرو، انگلینڈ کے عادل رشید، آسٹریلیا کے جان ہیسٹنگ اور جنوبی افریقا کے دو کھلاڑی ایلبی مورکل اور وائن پارنل بھی شامل ہیں۔ان تیرہ نئے کھلاڑی کی شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے سائن کرنے والے نئے غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2017 میں اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہونے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی جیسن ہولڈر کی بھی پی ایس ایل میں واپسی ہوئی ہے۔پی ایس ایل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید کھلاڑی کی سیزن 3 کے ڈرافٹس میں شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ مزید بڑی اور بہتر بننے جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہر سال پاکستان سپرلیگ میں بہترین سے بہترین کھلاڑیوں شامل ہو رہے ہیں۔نجم سیٹھی کے مطابق یہ لیگ کے لیے وسعت کا سال ہے اس لیے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس لیگ اب ابتدائی دو سیزن سے اچھا اور بڑا بنائیں۔

پاکستان سپر لیگ میں آئندہ سال 2018 میں ایک نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شریک ہو گئی جب کہ کھلاڑیوں کے ڈرافٹس میں ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں سے ہر ایک میں ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جب کہ سلور کیٹیگری میں دو، ایمرجنگ میں بھی دو اور سپلیمنٹری رانڈ میں مزید 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکے گی۔پی ایس ایل کا سیزن 3 فروری 2018 میں کھیلا جائے گا.

بیس کھلاڑیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

مچل میکلینگن (نیوزی لینڈ)، کولن منرو ( نیوزی لینڈ)، جیسن ہولڈر ( ایسٹ انڈیز)، عادل رشید (انگلینڈ)، جان ہیسٹنگ (آسٹریلیا)، مستفیض الرحمن (بنگلہ دیش)، لینڈل سیمنز ( ویسٹ انڈیز)، لیوک رونچی (نیوزی لینڈ)، وائن پارنل (جنوبی افریقا)، جیمز ونس (انگلینڈ)، ڈیرن براوو ( ویسٹ انڈیز)، ایلبی مورکل (جنوبی افریقا)، ٹم بریسنن (انگلینڈ)، جے پی ڈومنی (جنوبی افریقا)، کرس لن (آسٹریلیا)، ایجنلو میتھیوز (سری لنکا)، عمران طاہر (جنوبی افریقا)، ایون لیوئس (ویسٹ انڈیز)، راشد خان (افغانستان) اور مچل جانسن (آسٹریلیا)۔

مصنف کے بارے میں