سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے امیتابھ بچن کے سامنے باپ کو شرمندہ کر دیا

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے امیتابھ بچن کے سامنے باپ کو شرمندہ کر دیا

ممبئی : بھارتی کرکٹ سٹار سچن ٹنڈولکر نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں ہونے والی شرمندگی کا راز فاش کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ایک حرکت کی وجہ سے وہ امیتابھ کے سامنے شرمندہ ہوگئے تھے اور ان کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ اس جگہ سے اٹھ کر کہیں اور چلے جائیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں سچن ٹنڈولکر نے ماضی کا وواقع سناتے ہوئے کہا کہ ” ایک مرتبہ امیتابھ بچن اور میں ایک کمرشل کی شوٹنگ میں مصروف تھے ، اس دوران میرا بیٹا ارجن جو کہ تقریباً ڈیرح سال کا تھا میری گود میں بیٹھا تھا۔ ارجن کے ہاتھ میں ایک سنترہ تھا جسے اس نے کھا کر اپنے ہاتھ گندے کر رکھے تھے، تاہم اس نے وہی ہاتھ امیتابھ بچن کے کُرتے پر رکھ دیے اور مجھے اس بے حد شرمندہ محسوس ہوئی جبکہ میرا دل چاہ رہا تھا کہ وہ اس جگہ سے اٹھ کر کہیں اور چلے جائیں۔

ْ
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے اسی طرح سچن ٹنڈولکر کرکٹ کے بادشاہ کہلائے جاتی ہیں، سچن ٹنڈولکر امیتابھ کی بے حد عزت کرتے ہیں اور اس بات کا اقرار وہ کئی بار کر چکے ہیں، امیتابھ بچن بھی انہیں بے حد پیار کرتے ہیں