ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 افراد زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 افراد زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے چھ سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر مطابق بھارتی فوج نے ستوال اور نکیال سیکٹرزکے گاوں تیترینوٹ، مَنوا، ستوال اور بالاکوٹ میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا، جس سے 6 سالہ بچی اور 45 سالہ شخص زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے راولا کوٹ۔ پونچھ کراسنگ پوائنٹ کو بھی نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا اور اس کی بندوقیں خاموش کرادیں۔پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی چوکیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کو ظلم کے خلاف جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔