جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف تاریخی احتجاجی مارچ

جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف تاریخی احتجاجی مارچ
کیپشن: image by facebook

ہیمبرگ : جرمنی میں نسل پرستی کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آٗئے اور بھرپور احتجاج کیا ، مارچ میں ڈیڑھ لاکھ کےقریب افراد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت ہیمبرگ میں نسل پرستی اور  اجانب دشمنی کے خلاف لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور بھرپور نعرے بازی کی ۔

 منتظمین کے مطابق اس ریلی میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اس مارچ کے شرکا نے دائیں بازو کی انتہا پسندی کو بھی مسترد کر دیا۔

مظاہرین نے کہا کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے انسانوں کے مابین پل تعمیر کیے جانا چاہییں ،  حالیہ برسوں میں اس مارچ کو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔