سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھائی شہباز شریف سے نیب آفس میں خاندان سمیت ملاقات

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھائی شہباز شریف سے نیب آفس میں خاندان سمیت ملاقات

فائل فوٹو

لاہور:آشیانہ ہاوسنگ کیس میں نیب کی جانب سے گرفتار ہونے والے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے نواز شریف سمیت شریف خاندان نے ملاقات کی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیب آفس میں ہونے والی اس ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے 44 منٹ پر مشتمل تھا۔ ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادے حمزہ شہباز،سلمان شہباز اور بہو زینب بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبا ز شریف کو ضمنی انتخابات سے قبل آشیانہ ہاوسنگ کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔