ضمنی انتخابات،وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

ضمنی انتخابات،وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں اپنی رہائشی علاقے بنی گالہ میں ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53 میں ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیراعظم کا سلسلہ نمبر 478 ہے اور ووٹ موہڑہ نور اسکول بنی گالہ میں درج ہے۔

fe1f717f6dfc1d2626d494adac1ba681


وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی سخت کردی گئی اور ان کا سکیورٹی سٹاف بھی پولنگ سٹیشن پر تعینات رہا۔ سپیشل برانچ اور پولیس افسران کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔
عام انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کا ووٹ ڈھوک جیلانی پولنگ سٹیشن میں درج تھا تاہم ضمنی انتخابات میں ووٹ موہڑہ نور میں درج کیا گیا۔


خیال رہے کہ عمران خان نے الیکشن 2018 میں این اے 53 میں کامیابی حاصل کی تھی بعد ازاں انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔