نوازشریف شناختی کارڈ نہ لانے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے

نوازشریف شناختی کارڈ نہ لانے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی انتخاب میں شناختی کارڈ نہ لانے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے،سابق وزیراعظم اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ کے مقررہ وقت ختم ہونے سے کچھ منٹ قبل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ پولنگ اسٹیشن پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔


واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلی کے24حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح 8بجے سے جاری ہے جو بلا تعطل شام 5بجے تک جاری رہے گی۔