حلقہ این اے 69: مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری مونس الہٰی 61ہزار 723ووٹ لیکر کامیاب

حلقہ این اے 69: مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری مونس الہٰی 61ہزار 723ووٹ لیکر کامیاب

گجرات:ضمنی انتخابات میں گجرات کے حلقہ این اے 69سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھر ی مونس الہٰی 61ہزار 723ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 69گجرات سے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے امیدوار مونس الہٰی 61ہزار 723ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران ظفر 19ہزار867ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے ۔


واضح رہے کہ عام انتخابات میں گجرات کے حلقہ این اے 69میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی خالی کی ہوئی نشست پرضمنی الیکشن میں اب ان کے بیٹے چودھری مونس الہٰی رکن قومی اسمبلی بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔