این اے 124 :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکامیابی حاصل کرلی

 این اے 124 :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکامیابی حاصل کرلی

لاہور :لاہورکے حلقہ این اے 124سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے75012ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ۔


 تفصیلات کے مطابق این اے 124سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی75012ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین  30115ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 2018کے عام انتخابات میں شکست کی وجہ سے رکن قومی اسمبلی بننے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن اب ضمنی انتخابات میں لاہور سے حمزہ شہباز شریف کے آبائی حلقے این اے 124سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ پارلیمنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔