نیشنل ٹی 20 کپ،سرفراز احمد نے سندھ کی کپتانی چھوڑ دی

نیشنل ٹی 20 کپ،سرفراز احمد نے سندھ کی کپتانی چھوڑ دی

لاہور :قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سندھ کی کپتانی سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد سرفراز احمد کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور ان کی کپتانی پر بھی سوالا ت اٹھائے جارہے ہیں ۔ ہفتے کو فیصل آباد میں ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے سرفراز احمد سے سخت اور تندوتیز سوالات کیے۔صحافیوں نے سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔

پریس کانفرنس میں سوالات سے دلبرداشتہ ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کرنے سے انکار کیا۔ سرفراز احمد نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں گا۔


سرفراز احمد عام کھلاڑی کی حیثیت سے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور وہ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بھی چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔بدتمیزی سے سرفراز احمد اپ سیٹ تھے اور انہوں نے کپتانی کرنے سے معذرت کر لی۔

سندھ کی ٹیم نے سرفراز احمد کے انکار کے بعد اسد شفیق کو کپتان مقرر کردیا جنہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پنجاب کے خلاف سندھ کی قیادت کے فرائض انجام دیئے۔