الیکش کمیشن ممبران کی تعیناتی کا کیس، عدالت کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم

الیکش کمیشن ممبران کی تعیناتی کا کیس، عدالت کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم
ہمیں پارلیمنٹ پر اعتماد ہے وہ اس معاملے کو حل کرے گی، چیف جسٹس اطہر من اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کی تقرری کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور چیئرمین کو الیکشن کمیشن غیر فعال ہونے سے روکیں۔


چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت اس حوالے سے تحریری حکم جاری کرے گی۔ کیا پارلیمنٹ اتنا چھوٹا معاملہ بھی حل نہیں کر سکتی، کیا وفاقی حکومت ابھی تک ڈیڈ لاک کا دفاع کرنا چاہتی ہے اور ہمیں پارلیمنٹ پر اعتماد ہے وہ اس معاملے کو حل کرے گی۔ آئینی اداروں کو غیر فعال نہیں ہونا چاہیے، کیا حکومت یہ چاہتی ہے؟۔

وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن تقریباً غیر فعال ہو چکا، کیا صرف سپریم کورٹ میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے کیس پر سماعت روکی جا سکتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اس معاملہ پر انہیں حکومت سے ہدایات لینے کی اجازت دی جائے۔