برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ بہت اچھا رہے گا، شاہ محمود قریشی

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ بہت اچھا رہے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظا ہر کی ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ بہت اچھا رہے گا، شہزادہ ولیم مستقبل کے کنگ ہیں اور نوجوان نسل کے ترجمان ہیں.


تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ خیرسگالی کا ہے، امید ہے برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ بہت اچھا رہے گا.

شہزادہ ولیم مستقبل کے کنگ ہیں مگر سرکاری دورہ نہیں کہا جاسکتا،وزیر خارجہ نے مز ید کہا کہ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ نوجوان نسل کے ترجمان ہیں، برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا سفر خوشگوار گزرے گا،طانوی شاہی جوڑے کے دورے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔