صدر کی کرپشن کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

صدر کی کرپشن کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

پورٹو پرنس:ہیٹی میں صدر کے استعفے کےلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، لوگوں نے صدر اور ان کے ساتھیوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف زبردست غم و غصے کا اظہار کیا، ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر نظام زندگی مفلوج کر دیا، صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کے مطابق صدر اور ان کے ساتھی بدعنوان ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا پڑے گا۔

ملک کے غریب افراد خوراک اور پیٹرول کی عدم دستیابی کے خلاف گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں، اب تک ان مظاہروں میں 17 افراد ہلاک اور 190 زخمی ہو چکے ہیں۔ صدر نے اپوزیشن کو سیاسی معاہدے کی بھی پیش کی جو ناکام رہی تھی۔