برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

 اسلام آباد : برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد نور خان ائیر بیس پہنچ گیا ،شاہی جوڑے کا شایان شان استقبال کیا گیا ۔


شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال شاہ محمود قریشی نے نور خان ائیر بیس پر کیا ،اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن بھی ائیر بیس پر موجود تھے ،بچوں نے دونوں مہمانوں کوپھولوں کے گلدستے پیش کیے  ۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 4 روزہ دورے میں 15 اکتوبر کو صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔