مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور: مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

مصباح الحق کو دوعہدوں کے باعث دباؤ کا سامنا تھا ۔ ان کے پاس چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ کا عہدہ  تھا  ۔پی سی بی نے مصباح الحق پر یہ فیصلہ چھوڑا تھا کہ کس عہدے سے وہ دستبردار ہوں گے ۔ 

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کو 30ستمبر سے قبل پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کوطلب کرکے ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی اور انگلینڈ کے دورے پر باز پرس کی تھی ۔

حیران کن طور پر اقبال قاسم کے استعفیٰ کے بعد کرکٹ کمیٹی غیر فعال ہے۔ پی سی بی کو ایسے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کی تلاش ہے جو مصباح الحق کی طرح نرم مزاج اور دفاعی انداز رکھتا ہو۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ کمیٹی کا کردار سفارش کی حد تک ہے ، کوچ یا کپتان کو تبدیل کرنا چیئرمین کا صوابدیدی اختیار ہے۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی آئے دن غیر ملکی میڈیا میں جارحانہ بیانات دینے میں شہرت رکھتے ہیں۔

 پی سی بی ترجمان کے مطابق مصباح الحق کی سالانہ کارکردگی کا تجزیہ کرکٹ کمیٹی ملتان میں قومی ٹی ٹوئنٹی سے قبل کرےگا۔