راولپنڈی:پاک فوج نے عالمی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے عالمی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا،جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے نمائندگی کی۔
#PakistanArmy won international military drill competition known as Pace Sticking Competition held at Royal Military Academy #Sandhurst, UK. This is 3rd consecutive year that Pakistan won this competition. #PMA represented Pakistan Army in the event. pic.twitter.com/LZ7lKNC5TB
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 14, 2020
پاک فوج نے مسلسل تیسری بار پیس سٹکنگ مقابلے جیتے،پیس سٹکنگ مقابلے برطانیہ میں منعقد ہوئے جبکہ پاک فوج کی ٹیم نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ مقابلہ جیتا۔
پاک فوج کی ٹیم نے ان مقابلوں میں مستقل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2018 میں پاکستان نے پہلی دفعہ ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔