ریکارڈ توڑ سردی ،محکمہ موسمیات نے برف جما دینے والی پیشگوئی کر دی 

ریکارڈ توڑ سردی ،محکمہ موسمیات نے برف جما دینے والی پیشگوئی کر دی 

سوات : موسم سرما کی پہلی برفبار ی نے سیاحوں کے دل خوش کر دئیے ،وادی سوات کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد وادی کلام کی پہاڑیوں نے سفید چادر اوڑ ھ لی ،برف باری نے سوات دریا کے ساتھ پہاڑوں کو چار چاند لگا دئیے ،برفباری کے بعد ٹھنڈی ہوائوں نے موسم انتہائی سرد کر دیا ،کلام کا درجہ حرارت 13 ڈگری تک پہنچ گیا ،بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحتی علاقوں کالام وغیرہ کا رخ کرلیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے تک بالائی علاقوں میں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے،کلام میں جہاں لوگ برفباری کو انجوائے کر  رہے ہیں وہیں موسم کی شدت سے بچاؤ کے لیے لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کر رہے ہیں،سیاح آگ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان میں آئندہ موسم سرما کے دوران سردی کی شدت اور دورانیہ کے ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان میں موسم سرما کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہوگا۔ جبکہ سردی کی شدت بھی بہت زیادہ ہوگی۔ موسم سرما کے دوران کراچی سے لے کر خیبر تک ہر علاقے میں موسم شدید سرد رہے گا،ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری ہوگی، خاص کر ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے کہیں زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت بہت زیادہ ہوگی۔