بیوی سے شرط ہارنے پر ثقلین مشتاق کو انوکھی سزا

بیوی سے شرط ہارنے پر ثقلین مشتاق کو انوکھی سزا

لاہور: مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اپنی بیوی سے شرط ہار گئے۔ اہلیہ نے سزا کے طور پر پورا ہفتہ کھانا پکانے کی سزا دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کرتےہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سے ٹوئٹ کے معاملے پر شرط ہار چکے ہیں ، گزشتہ روز ثقلین مشتاق نے ٹویٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے شرط لگائی تھی کہ اس تصویر پر 5 ہزار ری ٹویٹس، 20 ہزار لائیکس اور 10 ہزار کمنٹس لازمی آئیں گے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سابق کرکٹر شرط جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

اِس ضمن میں ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر اپنے اْس ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس پر اْنہوں نے اہلیہ سے شرط لگائی تھی۔سابق کرکٹر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْن کی تصویر پر 7 ہزار سے زائد ری ٹوئٹس، 43ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں جبکہ کمنٹس صرف 3 ہزار سے زائد آئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی شرط ہار چکے ہیں۔

f0613afd300d107ba3ce6b406febda06

ثقلین مشتاق نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے تعاون کے لیے بے حد شکریہ۔سابق کرکٹر نے شرط ہارنے پر دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ میں شرط ہار گیا ہوں اور اب مجھے سزا کے طور پر ایک ہفتے تک کھانا پکانا پڑے گا۔

ثقلین مشتاق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  49 میچوں میں 208 وکٹیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئےانہوں نے 169 میچوں میں 288 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ثقلین مشتاق کا ٹیسٹ ڈیبیو 2005 میں سری لنکا کیخلاف پشاور میں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ 2004 میں انڈیا کیخلاف کھیلا تھا۔