صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے سروسز اسپتال لاہور میں نئے وارڈ کا افتتاح کر دیا

صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے سروسز اسپتال لاہور میں نئے وارڈ کا افتتاح کر دیا

لاہور: صدر پامی پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ عوامی رائے کو ہموار بنانا بہت ضروری ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔

صدر پامی پروفیسرڈاکٹرچودھری عبدالرحمان نے لاہور کے سروسز اسپتال میں نئے وارڈ کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مسائل کا شکار ہیں ۔ ہمارے ڈاکٹرز اپنی زندگی لوگوں کیلئے وقف کر دیتے ہیں۔ کورونا کی عالمی وباء کے دوران ڈاکٹرز نے اپنی زندگیوں پر کھیل کر عوام کی زندگیاں بچائیں۔ 

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے مزید کہا کہ میڈیا کا کام ہے کہ وہ ہیروز کو پروموٹ کرے۔ اس موقع پر پرنسپل سمز  پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےپاس دنیاکی بہترین میڈیکل فیکلٹی موجودہے، نیشنل لیول پرہمیں لنکج پرکام کرنا ہے،صحت اور تعلیم حکومت کی بنیادی  ذمہ د اری ہے جبکہ ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہئے۔

صدر پامی کا  مزید کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کوغلط سمت میں جانےسےبچانے کیلئےاقدامات کرے،وزیراعظم سےکہتاہوں نوجوان آپ کی حکومت کیلئے آئے ہیں،اگرانصاف نہیں تویہ حکومت کےنعرےکی نفی ہے، جمہوری حکومتیں مل بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتی ہیں