ٹک ٹاک سے پابندی اٹھا لیں گے : امین الحق

ٹک ٹاک سے پابندی اٹھا لیں گے : امین الحق


اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف نکلے۔


اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ہے،پابندی کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ کو کچھ گائیڈ لائنز دی ہے،انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے،مکینزم طے ہونے کے بعد ٹک ٹاک سے پابندی اٹھالی جائے گی۔


وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ہرروز نئی ٹیکنالوجی اورنئی ایجادات ہورہی ہیں،الیکٹرک شیئرنگ بائیک پاکستان میں گیم چینجرثابت ہوگا،الیکٹرک شیئرنگ منصوبہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری بھی آئیگی۔الیکٹرک شیئرنگ بائیک ماحول دوست ہوں گے، منصوبے کے بعد خواتین خودالیکٹرک بائیک چلائیں گی، جس سیوومن ایمپاورمنٹ ہوگی۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے سوشل میڈیا ایپ پر گزشتہ دنوں پابندی عائد کر دی گئی تھی اور اس کی وجہ فحاشی کو قرار دیا جا رہا تھا ۔کیونکہ ٹک ٹاک پر کچھ لوگ فحش ویڈیوز بناتے ہوئے اسلامی شعائر کو بھول رہے تھے۔