پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک نے دھوم مچا دی 

پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک نے دھوم مچا دی 

 اسلام آباد:پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کرادی گئی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ایزی بائیک کا افتتاح کر دیا ۔

 انہوںنے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے مسائل میں ایزی بائیک ایک خو شگوار اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماحول دوست یہ بائیک خاص کر ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بہترین سہولت بنے گی،وزارت آئی ٹی عوامی خدمات اور سہولیات کے ہر منصوبے کی بھرپور سہولت کار ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویڑن میں برقی سواریوں کا نمایاں حصہ ہو،ایزی بائیک کا خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ہو گا۔امین الحق نے کہاکہ عام لوگوں کو ایزی بائیک کی سہولت سے بہت فائدہ ہوگا۔

 ایزی بائیک کا پائلٹ پراجیکٹ ابتداء میں اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا،راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشنز کے اطراف میں یہ موجود ہوں گی،ایزی بائیک کے چارجز 5 روپے فی منٹ ہوں گے،ایک سال کے دوران تمام بڑے شہروں میں ایزی بائیک سروس فراہم کردی جائے گی۔