غوث علی شاہ نے سگے بیٹوں اور پوتوں کو گرفتار کروا دیا

غوث علی شاہ نے سگے بیٹوں اور پوتوں کو گرفتار کروا دیا

کراچی : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے اپنی بیوی اور بیٹوں کو جائیداد سے عاق کر دیاکرتے ہوئے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے اپنے بیٹوں کو گرفتار کروا دیا۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پہلی بیوی اور ان کے بیٹیوں کو اپنی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد سے عاق کرتے ہیں اور اب ان کے کسی لین دین سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ غوث علی شاہ نے بتایا کہ ان کو جان سے مارنے کو دھمکیاں مسلسل مل رہی ہے۔


اس اعلان کے بعد غوث علی شاہ نے اپنے بیٹوں اور پوتوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی ملکیت اپنی دوسری بیوی کو تحفتاً دینا چاہ رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی پہلی بیوی سے بیٹوں اور پوتوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔باغ کے پیسے بھی ہڑپ کر لئے۔پولیس نے غوث علی شاہ کی ایف آئی آ ر کے بعد نامزد ملزم جعفر شاہ سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔