اداکارہ ماہرہ خان کے عریاں لباس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

اداکارہ ماہرہ خان کے عریاں لباس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں ۔ بیک لیس ڈریس میں نیم عریاں  تصاویر نے کئی مداحوں کو ناراض کردیا   جبکہ بھارتی میڈیا اداکارہ کے  بولڈ ڈریس کی تعریفیں کرتا رہا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر" بیک لیس " لباس میں تصاویر شیئرکیں ۔ ماہرہ خان کی ان نیم عریاں تصاویر کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے اس لباس پر سخت تنقیدشروع کردی .

ماہرہ خان کی یہ تصاویر ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے لئے کئے گئے شوٹ کی ہیں جن کو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں سے شیئر کیاتھا ۔

ماہرہ خان کے دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں فینز ہیں اور ان کی ایک بڑی تعداد بھار ت میں بھی موجود ہے ۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہونے والی ان تصاویر کو بھارتی میڈیا نے اپنی ٹاپ سٹوریز کے طور پر شائع کیا کئی میڈیا ہاؤسز نے ان تصاویر پر تنقید کی تو کئی نے اداکاہ کے بولڈانداز اور ڈریس کو سراہا ۔

 ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم " رئیس " میں بالی وڈ میں اپنے فلمی کیر ئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کے فینز کی بڑی تعداد ان کی ہر سوشل ایکٹویٹی سے آگاہ رہتے ہیں ۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اپنی سوشل ایکٹیویٹی کے حوالے سے کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے نئے پراجیکٹس اور شوٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

لیکن کئی مرتبہ ان کی یہ عادت ان پر تنقید کی وجہ بن چکی ہے ۔ اپنے دورہ بھارت کے دوران ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبھیر کپور کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئیں تھیں جن پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فلم بول سے اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا تھا وہ اب تک ایک بھارتی فلم " رئیس " میں بھی کام کرچکی ہیں جبکہ پاکستانی فلموں میں بن روئے ، ہومن جہاں ، منٹو، سات دن محبت ان ، پرے ہٹ لو اور لیجنڈ آف مولا جٹ ان کے کریڈٹ پر ہیں ۔