وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ناراض ارکان کیخلاف پھٹ پڑے 

CM Balochistan,PM Imran Khan,PTI,

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ناراض اراکین سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ پہلے حکومت کی کارکردگی کے گن گانے والے آج کچھ اور کہہ رہے ہیں ،حکومت کی کارکر دگی کو بدنام کرنے کا اب کوئی جواز نہیں بنتا ۔

تحریک عدم اعتماد کے بعد جام کمال نے پہلی دفعہ ناراض اراکین کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کر دی جس میں وہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی سے خوش تھے لیکن اچانک حکومتی کارکردگی پر آواز اُٹھانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق تحریک عد م اعتماد  پر جام کمال آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،جام کمال وزیراعظم  کو اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لیں گے۔

دوسری طر ف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان  کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔