حکومت کی اپنی صفوں میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو خود اسے گرانا چاہتے ہیں، شازیہ مری

حکومت کی اپنی صفوں میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو خود اسے گرانا چاہتے ہیں، شازیہ مری
کیپشن: حکومت کی اپنی صفوں میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو خود اسے گرانا چاہتے ہیں، شازیہ مری
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی اپنی صفوں میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو خود اسے گرانا چاہتے ہیں۔

شازیہ مری نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن ہر شعبے میں ملکی معاملات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ کیا ہمارے پاس کام ختم ہو گئے ہیں جو ہم ایک نوٹیفکیشن کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ 

پی پی کی مرکزی رہنما نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا آفس صرف ایک آرڈیننس فیکٹری بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا کام صرف آرڈیننس پر دستخط کرنا ہی رہ گیا ہے۔ شازیہ مری نے الزام عائد کیا کہ سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاسوں کو منصوبہ بندی کے تحت ملتوی کر کے آرڈیننس جاری کر دیے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کیا تحائف ملے ہیں قوم یہ جاننا چاہتی ہے اور تحائف کی باقاعدہ انٹری ہوتی ہے جبکہ عمران خان قوانین سے بالاتر نہیں ہیں اس کے علاوہ الیکشن کمیشن پر بھی انہیں اعتراض ہوا ہے اور ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

پی پی رہنما و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم الیکٹڈ ہونا چاہیے۔