پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری تیار کرنے کے بعد اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 90 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 75 پیسے فی لیٹر  تک اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل کیا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجوہات عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہو گیا تھا۔