سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابی پر چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابی پر چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین حکمت عملی ، ذہانت اور تحمل کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی ۔

سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ محمد نواز نے 38 ، افتخار احمد نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں رضوان 34 ، کپتان بابراعظم 15 ، حیدر علی 31 جبکہ شان مسعود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

دوسری جانب ، قومی ٹیم کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کی ٹیم منتخب ہو چکی ہے ۔ مڈل آرڈر کے کچھ مسائل سامنے آئے ، جب ورلڈ کپ شروع ہوگا ٹیم میں اعتماد آجائے گا ، امید ہے ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی ۔

مصنف کے بارے میں