عوام کے ووٹ کی عزت تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، مریم اورنگزیب

عوام کے ووٹ کی عزت تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، مریم اورنگزیب

راولپنڈی: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک عوام کے ووٹ کی عزت نہیں ہو گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور جلد پاکستان ایک پرامن ملک بن کر ابھرے گا دنیا تعریف کرے گی جو پہلے بھی کر رہی ہے صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے صحافیوں کی ٹریننگ کے لیے پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں صحافیوں کی سیکورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد پارلیمینٹ سے منظور کرا لیا جائے گا صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل میں اس شعبے کے تمام افراد کو شامل کیا جائے گا ۔

راولپنڈی میں میڈیا ورکرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے جمہوریت حملے کے خلاف ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔دہشتگردی  کے خلاف جنگ میں بھی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی عزت جب تک نہیں ہو گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔راولپنڈی پریس کلب آنے کا مطلب ہے کہ میں اپنے گھر آئی ہوں میں نے بچپن سے ہی میڈیا کے لوگوں کو پاکستان میں پاکستان کے لوگوں کے ووٹ کے لیے لڑتے دیکھا ہے آج جب ہم یہ بات کر رہے ہیں کہ پاکستان کے لوگوں کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے۔ جس وزیر اعظم کو پاکستان کے لوگ وزیر اعظم بنا کر بھیجتے ہیں جب تک ووٹ کی عزت نہیں ہو گی پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ۔پاکستان بنا ہی پاکستان کے لوگوں کے ووٹوں سے تھا جمہوریت جو پاکستان کے لوگوں کے حقوق کی بات کرتی ہے شہریوں کے تحفظ کی بات کرتی ہے جب بھی جمہوریت پر حملہ ہوا صحافیوں نے جمہوریت پر حملے کے خلاف ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ معلومات کی رسائی کا بل پاکستان کا ہر شہری معلومات کی رسائی بل کے ذریعے حکومتی اداروں سے متعلق معلومات حاصل کر سکے گا صحافی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائیں صحافیوں کی ٹریننگ کے لیے پروگرام بنائے جا رہے ہیں جب تک صحافیوں کی ٹریننگ نہیں ہو گی اس وقت تک اصل خبر سکرین پر نہیں جا سکے گی حکومت پر مثبت تنقید ضرور کی جائے مگر اچھے کاموں کی تعریف بھی ہونی چاہیے کیونکہ تعریف سے حکومت کا دل بہت بڑا ہو جاتا ہے اور اچھے کام سے کروڑوں عوام کو فائدہ پہنچے گا راولپنڈی شہر کی ترقی دیکھ کر فخر ہوتا ہے حکومت کے اچھے کاموں کی رپورٹ کرنا آپ کا فرض بنتا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہر وزیر نے ان کا سپاہی بن کر کام کیا ہے ریلوے اور دیگر اداروں کی حالت کافی بہتر ہوئی ہے وزیر اعلٰی پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور جلد پاکستان ایک پرامن ملک بن کر ابھرے گا اور دنیا تعریف کرے گی جو پہلے بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل پاکستان میں جو کھیلوں کے میدان آباد ہیں وہ اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان میں امن واپس آرہا ہے 35-40سال کے بعد جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں اس سے زیادہ خوش قسمتی اور کوئی بات ہو سکتی ہے کہ جب وہ 60-62فیصد پاکستان کی نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان ملیں گے تو ان میں قوت برداشت اور اعتماد آئے گا نوجوانوں کی کھیلوں، تعلیم اور صحت کے ذریعے حقوق پہنچائے جا رہے ہیں لیکن اس میں حکومت اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب قلم کی طاقت اس کے ساتھ نہ ہو جس طرح میڈیا نے جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اصل میں انہوں نے پاکستان کے لوگوں کا ساتھ دیا ہے ۔